12 Feb 2014

میاں بیوی کے درمیان تکرار مزاج کے ساتھ دل کیلئے بھی نقصان دہ ہے، طبی ماہرین



جو شوہر اپنی بیویوں پر بھروسہ نہیں كرتے ان میں امراض قلب كا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ماہرین
نیو یارک: طبی ماہرین کے مطابق میاں بیوی كے درمیان تكرار مزاج كے ساتھ ساتھ دل كے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوسكتی ہے۔ 
امریكی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق كے مطابق جو شوہر اپنی بیویوں پر بھروسہ نہیں كرتے اور یہ سمجھتے ہیں كہ ان كی شریک حیات انہیں سہارا دینے سے قاصر ہے ان میں امراض قلب كا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیوی كے ساتھ جھگڑا وتکرار كرنا دل كے امراض كے ساتھ ساتھ كئی اور سنگین امراض كا باعث بھی بن سكتا ہے۔

No comments:

Post a Comment