اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خصوصی انسانی حقوق نے یو ٹیوب بندش کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹر افرا سیاب خٹک کی سربراہی میں اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا ، اجلاس کے دوران چیرمین پی ٹی اے نے یو ٹیوب کی بندش کے حوالے سے بتایا کہ انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل پر 848 ویب سائٹس پر تنبہیہ موجود ہے، جس پر مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ صارفین کی یو ٹیوب تک رسائی نہ ہونا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، کمیٹی نے معاملے پر غور کے بعد یو ٹیوب کھولنے سے متعلق قراردادسینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ حکومت نے 17 ستمبر 2012 کو یو ٹیوب پر توہین آمیز فلم کی وجہ سے اس ویب سائیٹ پر پابندی عائد کردی تھی ، 29 دسمبر 2012 کو یو ٹیوب پر سے صرف 2 گھنٹے کے لئے پابندی اٹھائی
گئی تھی جس کے بعد سے تاحال اس ویب سائٹ پر پابندی عائد ہے۔
گئی تھی جس کے بعد سے تاحال اس ویب سائٹ پر پابندی عائد ہے۔
No comments:
Post a Comment