14 Feb 2014

World T20 or Bangladesh k dora k liye women team ka ilan.

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی20 اور بنگلا دیش کے خلاف 3 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے 14 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔
قومی ٹیم کی قیادت ایک مرتبہ پھر ثنا میر جب کہ نائب کپتان کی ذمہ داری بسمہ معروف کو سونپی گئی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بتول فاطمہ، سمعیہ صدیقی ، جویریہ ودود، نین عابدی، سعدیہ یوسف، ندا راشد، ثانیہ اقبال، مرینہ اقبال، بی بی ناہیدہ، قانیتا جلیل، عثماویہ اقبال اور سدرا امین شامل ہیں۔ ٹیم کا تربیتی کیمپ 17 فروری سے مریدکے میں لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان ایک روز اور ٹی 20 میچز کی سیریز ورلڈ ٹی 20 سے قبل 2 سے 15 مارچ کے درمیان کھیلی جائیں گی۔

No comments:

Post a Comment